جنگ آزادی:پشاور- ۲۸ اگست ۱۸۵۷ء
| جنگ آزادی:پشاور- ۲۸ اگست ۱۸۵۷ء |
|
افسران کے پاس یہ رپورٹس پہنچ رہی تھیں کہ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیار خریدے اور ممکنہ طور پر لائنز میں چھپائے گئے تھے۔ ۲۷ این آئی اور ۵۱ این آئی پر سب سے زیادہ شک ظاہر کیا گیا۔ ۲۸ اگست کو یہ حکم جاری ہوا کہ سپاہی کھلے میدان میں خیموں میں آجائیں اور ساتھ ہی ان کے افسران نے کسی مزاحمت کی صورت میں احتیاطی تدابیر بھی کرلیں۔ دوپہر کے وقت جب کہ تلاشی کا کام جاری تھا ۵۱ این آئی لائنز کے کوارٹر گارڈ میں تعینات سپاہیوں نے آپریشن کی نگرانی کرنے والے کیپٹن بارلیٹ پر اچانک حملہ کردیا۔
اسکے ساتھ ہی پوری رجمنٹ نے کیپٹن کے تاثرات کو استعمال کرنے کیلئے تیتروں کے جھنڈ کے پھڑپھڑانے کی آواز کے ساتھ بغاوت کردی۔ تب ایک مختصر مگر کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں باغی سپاہی کافی اچھا لڑے مگر دشمن نے ہتھیاروں اور سازوسامان میں برتری کے باعث ان پر قابو پا لیا اس کے بعد وہ تاریخی فائر شروع ہوئے جو پشاور میں پریڈ سے شروع ہو کر جمرود میں ختم ہوئے۔ باغی سپاہیوں کے نقصانات بہت زیادہ تھے ۸۷۱ میں سے ۶۶۰ کو یا تو تعاقب کے دوران قتل کردیا گیا یا پھر کورٹ مارشل کے ذریعے پھانسی دے دی گئی۔ |

Comments
ทัวร์จีน ทัวร์เกาหลี
ทัวร์จีน ทัวร์เกาหลี ทัวร์ญี่ปุ่น ทัวร์ฮ่องกง ทัวร์ปักกิ่ง ทัวร์เวียดนาม ทัวร์สิงคโปร์ ทัวร์ยุโรป ทัวร์ออสเตรเลีย ทัวร์พม่า ตั๋วเครื่องบินราคาถูก จองตั๋วเครื่องบิน โรงแรม เชียงใหม่ สปา เชียงใหม่ chiang mai hotel chiang mai spa ถ่ายภาพ เครื่องเขียน zipper bags เรียนร้องเพลง เรียนไวโอลิน รับสร้างบ้าน แบบบ้านสองชั้น เรียนเปียโน หางาน สมัครงาน
جنگ آزادی:پشاور- ۲۸ اگست ۱۸۵۷ء
Hello everyone, and the owner of the article presented the same good things thanks a lot.zipper bags, เสื้อผ้าเกาหลี, ชุดเด็ก, ถ่ายภาพ, เรียนร้องเพลง, เรียนไวโอลิน, agel, กาแฟ, เครื่องเขียน, รับสร้างบ้าน