اجمیر و دہلی کی فتح:۱۱۹۲ء
اجمیر و دہلی کی فتح:۱۱۹۲ء |
شہاب الدین ، غوری افواج کا زبردست جنگجو اور سپہ سالار
تھا وہ اپنی ریاست کو محمود غزنوی کی ریاست سے بھی وسیع کرنا چاہتا تھا اس
نے ۱۱۷۵ء میں ہندوستان پر پہلی بار حملہ کرکے ملتان کو فتح کرلیا اسکے بعد
وہ Uch پہنچا جو کہ اب بہاولپور ڈویژن میں ہے ہندوستان کیلئے ہونیوالی جنگ
نہایت نزدیک تھی شہاب الدین کے پاس اجمیر و دہلی کے راجہ اور زبردست لڑاکا
پرتھوی راج سے مقابلے کیلئے اچھی فوج موجود تھی۔
درمیان پہلے معرکے میں پرتھوی راج کا پلہ بھاری رہا شہاب الدین کو جنوب مشرقی پنجاب میں تھانیسار کے نزدیک ترائین کے مقام پر شکست ہوئی شہاب الدین نہایت شدید زخمی ہوا اور غوری افواج میدان چھوڑکر بھاگ گئیںجس پر شہاب الدین کو شدید شرمندگی ہوئی اور اس نے اپنے ان تمام فوجیوں کو سزا دی جنہوں نے دشمن کو پیٹھ دکھائی تھی۔ ۱۱۹۲ء میں وہ مکمل تیاری اور پہلے سے مضبوط فوج کے ساتھ واپس آیاپرتھوی راج بھی اپنے اتحادیوں کے ہمراہ آگے بڑھا ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ایک ہولناک جنگ چھڑی مگر اس بار شہاب الدین فاتح رہا پرتھوی راج دوران جنگ مارا گیا۔ Kannawj کے راجہ جے چند نے کافی مزاحمت کی مگر شہاب الدین نے اسے بھی شکست دی راجہ میدان جنگ میں مارا گیا۔ |
Comments
meaning of name
what is the meanng of ZARISH name of my daughter